حافظ سعید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

گجرانوالہ: انسداد دہشت گردی عدالت نے حافظ سعید کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کردی ہے۔

کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر آج سخت سکیورٹی میں گوجرانوالہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جج سعید علی عمران نے حافظ سعید کو مزید 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے سی ٹی ڈی کو آئندہ پیشی پر چالان پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سی ٹی ڈی پنجاب نے کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا جس کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت نے انہیں 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے