500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کوسولر سسٹم منصوبے کی منظوری دیدی
لاہور: پنجاب کابینہ نے بجلی کے 500یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کو سولر سسٹم منصوبے کی باقاعدہ منظوری دیدی ہے،سرکاری سکولوں اور ہسپتالوں کو سولرزائزیشن پر منتقل کرنے اورایم ڈی کیٹ 2024 کے انعقاد کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 11واں اجلاس میں ہوا جس میں تمام صوبائی وزراءچیف سیکرٹری ،آئی جی پنجاب اور تمام محکموں کے سیکرٹریوں سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
پنجاب کابینہ نے ایم ڈی کیٹ 2024 کے انعقاد کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری،سرکاری کالجوں میں ڈویژنل ڈائریکٹرز آف ایجوکیشن (کالجز) اور پرنسپلز کی تقرری اورپوسٹنگ کے نئے طریقہ کا ر کی منظوری،فارمیسی ایکٹ 1967 کے تحت دو سالہ فارمیسی اسسٹنٹ کورس (فارمیسی اپرنٹس کی رجسٹریشن) کو ختم کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔
بوائلرز اور پریشر ویسلز آرڈیننس 2002 میں ترمیم کی منظوری،غیر معیاری تیل استعمال نہیں کیاجاسکے گا،پنجاب مائننگ کنسیشن رولز 2002 میں ترامیم ،قانون و پارلیمانی امور کے محکمہ میں مانیٹرنگ اور ایویلیوایشن ڈائریکٹوریٹ کے قیام ، حکومت پنجاب اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط،پنجاب پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس اور سپرنٹنڈنٹس سروس رولز 2020 میں ترامیم اور سب انسپکٹرز اور انسپکٹرز رولز 2013 میں ترامیم کی منظوری دی گئی جبکہ انٹرنل اکاو¿نٹ بیلٹی برانچ میں فرائض سرانجام دینے والے پولیس افسران بھی ترقی کے حقدار ہوں گے،والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب کی سطح تک بڑھانے کی منظوری دی گئی اورپنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کے موجودہ صدر استعفی منظور،ادارے کے عبوری اور مستقل صدر کی تقرری،پنجاب ایمپلائز سوشل سیکیورٹی آرڈیننس 1965 میں مجوزہ ترمیم کی منظوری دی گئی۔
پیسی کوبھی میڈیکل کالج کے قیام کی مشروط اجازت دے دی گئی جبکہ کے ایف ڈبلیو ڈ ویلپمنٹ بینک، جرمنی سے ”گرین انرجی پروجیکٹ“ کیلئے15ملین یورو گرانٹ حاصل کرنے کی منظوری دی گئی پنجاب کے سکولوں او رہسپتالوں کی سولر رائیزیشن کی جائے گی،پنجاب انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی کے قیام کیلئے قانون سازی کی منظوری دی گئی۔عالمی ادارہ برائے خوراک او رزراعت کے تعاون سے زمین کے کٹاو¿اور لائیوسٹاک مینجمنٹ کے منصوبے کی منظوری،دیہی سطح پر روزگا ر بڑھے گا،ڈی جی پی آر کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کی خالی آسامیوں پر بھرتیو ں کی منظوری بھی دی گئی۔
پنجاب کابینہ کے اجلاس میں پہلی مرتبہ آٹے کے نرخ مقرر کرنے پر صوبائی کابینہ نے وزیراعلی مریم نوازشریف کو خراج تحسین پیش کیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ 500یونٹ تک خرچ کرنے والے 45لاکھ صارفین کیلئے سولر سسٹم لا رہے ہیں،بجلی کے بل بڑھنے کی وجہ سے عوام میں بے چینی ہے۔اپنی ٹیم سے مل کر اس کاحل تلاش کیا۔