بجلی صارفین کے فکسڈ چارجز میں 184 فیصد اضافہ کر دیا گیا

بجلی صارفین کے فکسڈ چارجز میں 184 فیصد اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد : بجلی صارفین کے فکسڈ چارجز میں 184 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے عوام پر ایک ہی دن میں دوسرا بجلی بم گرا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا نے یکم جولائی 2024سے فکسڈ چارجز لگانے اور اضافے کی منظوری دی ہے۔ گھریلو کے علاوہ دیگر صارفین کیلئے فکسڈ چارجز میں 184فیصد تک اضافہ بھی منظور کیا گیا ہے۔
ماہانہ 301سے 400یونٹ استعمال کرنے پر گھریلو صارفین کیلئے 200روپے، ماہانہ 401سے 500یونٹ بجلی استعمال کرنے پر 400روپے اور ماہانہ 501سے 600یونٹ استعمال کرنے پر 600روپے فکسڈ چارجز عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔اسی طرح ماہانہ 601سے 700یونٹ استعمال کرنے پر 800روپے اور ماہانہ 700یونٹ سے زیادہ استعمال پر ایک ہزار روپے فکسڈ چارجز عائد ہوں گے۔
نیپرا نے صنعتی صارفین کیلئے ماہانہ فکسڈ چارجز 184فیصد بڑھانے کی منظوری دی جس کے بعد صنعتی صارفین کیلئے ماہانہ فکسڈ چارجز 440سے بڑھ کر 1250روپے ہوجائیں گے۔

بجلی کے کمرشل صارفین کیلئے ماہانہ فکسڈ چارجز میں 150فیصد اضافہ منظور کیا گیا ہے اور کمرشل صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 500سے بڑھ کر 1250روپے ہوجائیں گے۔زرعی ٹیوب ویلز صارفین کیلئے ماہانہ فکسڈ چارجز میں 100فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد ان صارفین کیلئے فکسڈ چارجز 200سے بڑھ کر 400روپے ہو جائیں گے۔ جبکہ اس سے قبل نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی کے یکساں ٹیرف کا فیصلہ بھی جاری کردیا۔
میڈیا کے مطابق نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.12 روپے اضافے کی حکومتی درخواست منظور کرلی ہے، ماہانہ 200 یونٹ تک گھریلو صارفین 3 ماہ کیلئے اضافے سے مستثنا قرار دیئے گئے ہیں، باقی گھریلو صارفین کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف فی یونٹ 7.12 روپے بڑھ جائے گا۔ نیپرا نے بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ نوٹیفکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔
گھریلو صارفین کیلئے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48 روپے 84 پیسے تک ہوگا، ماہانہ 201 سے 300 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کا بنیادی ٹیرف اضافے کے بعد 26.34 روپے ہوجائے گا۔ ماہانہ 301 سے 400 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کا بنیادی ٹیرف اضافے کے بعد39.15 روپے ہوجائے گا۔ ماہانہ 401 سے 500 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کا بنیادی ٹیرف 6.12 روپے اضافے کے بعد 41.36 روپے ہوجائے گا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے