اسرائیل نے کس ملک پر میزائل حملہ کردیا..؟ تشویشناک خبر آگئی

دمشق: اسرائیلی فوج نے شام کے فوجی اڈے پر کئی میزائل داغے جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لابتہ فوجی کے اڈے کے کئی حصوں کو شدید نقصان پہنچا۔

شام کے سرکاری ٹیلی وژن نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے جنوبی صوبے ڈارآ کے تل الحارا پہاڑی پر شامی فوجی کیمپ پر میزائل داغے جن میں سے اکثر کو مار گرایا تاہم کچھ میزائل فوجی کیمپ میں بھی گرے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو ایک نجی اسرائیلی انٹیلیجنس فرم نے بتایا کہ کے مطابق الہررا پہاڑی پر قائم فوجی پر اس جگہ کو نشانہ بنایا گیا جہاں کئی جنگی طیارے کھڑے تھے اور جدید فوجی اسلحہ کا ایک ڈپو بھی تھا جو حزب اللہ کے زیر استعمال تھا۔
شامی سرکاری ٹیلی وژن نے مزید بتایا کہ ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ عمارات کو نقصان پہنچا۔ اسرائیلی فوج نے ایک ماہ قبل بھی اسی علاقے کو نشانہ بنایا تھا، برطانوی انسانی حقوق کے مبصر برائے شام نے بھی فوج کیمپ پر میزائل حملے کی تصدیق کی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے