مری میں آج ہونے والا ن لیگ کا مشاورتی اجلاس ملتوی

مری میں آج ہونے والا ن لیگ کا مشاورتی اجلاس ملتوی

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی زیر صدارت مری میں ہونے والا پارٹی کا اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس ملتوی کر دیاگیا، اجلاس محرم الحرام کے باعث ملتوی کیا گیاجس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،مسلم لیگ ن کا اگلا مشاورتی اجلاس جلد لاہور میں بلایا جائیگا ۔علاوہ ازیں صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مری میں اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں پی ٹی آئی کو عدلیہ سے ملنے والے ریلیف اور ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت مکمل کی گئی۔
نواز شریف نے مختلف آپشن پر مرکزی قیادت سے مشاورت کی۔ مری میں ہونے والی مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماﺅں کی ملاقات میں سپریم کورٹ کے فیصلے اور سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔
نواز شریف نے دیگر پارٹی رہنماوں سے بھی فرداً فرداً ملاقات کرکے مختلف آپشنز پر مشاورت کی۔پارٹی صدر نواز شریف کی ہدایات سے متعلق پارٹی رہنماوں کو جلد آگاہ کردیا جائے گا۔

ن لیگ کی جانب سے اہم اجلاس آج بروزپیر کو طلب کیا گیا تھا جس میں سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے اور ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہونا تھی، تاہم اب یہ اجلاس ملتوی کردیا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کا حکم دیاتھا۔
13 رکنی فل کورٹ بینچ کے 5-8 کی اکثریت کے فیصلے میں کہا گیا تھا کہ تحریک انصاف سیاسی جماعت تھی اور ہے۔پی ٹی آئی خواتین اور اقلیتی نشستوں کی حقدار ہے، انتخابی نشان نہ ملنے سے کسی سیاسی جماعت کا انتخابات میں حصہ لینے کا حق ختم نہیں ہوتا۔جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس نعیم اختر افغان فل کورٹ کا حصہ تھے۔
فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا تھا۔جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے بتایا تھاکہ فیصلہ 5-8 کے تناسب سے دیاگیاتھا۔سپریم کورٹ کے کمرہ نمبر ایک میں الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر بشیر، اٹارنی جنرل منصور اعوان اور پی ٹی آئی رہنماو¿ں کی موجودگی میں فیصلہ سنایا گیا تھا۔فیصلے میں یہ بھی کہا گیا تھاکہ پی ٹی آئی 15 دن میں مخصوص نشستوں کیلئے اپنی فہرست جمع کرائے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے