پاکستان سٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،انڈیکس 2 نفسیاتی سطحیں عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،انڈیکس 2 نفسیاتی سطحیں عبور کرگیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،انڈیکس 2 نفسیاتی سطحیں عبور کرگیا،آئی ایم ایف سٹاف لیول معاہدے کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج کا انڈیکس آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ آج کاروبار کے آغاز پر پی ایس ایکس میں 1007 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس 80 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور کرکے 80952 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
بعد ازاں کے ایس ای 100 انڈیکس 1416 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 80 ہزار اور 81 ہزار کی دونوں نفسیاتی سطحیں عبور کرکے 81360 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ایک موقع پر ہنڈریڈ انڈیکس 1362 پوائنٹس اضافے کے بعد 81306 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن بازارِ حصص میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ اس کے برعکس گزشتہ ہفتے کا اختتام مارکیٹ میں بڑی مندی کے ساتھ ہوا تھا اور جمعہ کے روز اتار چڑھاو کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 79 ہزار 944.10 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا جس کے باعث سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 79 ہزار 944 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر پرانے بھاﺅ پر برقرار ہے۔انٹربینک میں ڈالر کا بھاو 278 روپے 40 پیسے پر برقرار ہے۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر اسی نرخ پر فروخت ہو رہا تھا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے