اسلام آباد ہائیکورٹ کا صنم جاوید کو رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا صنم جاوید کو رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے جمعرات تک گرفتاری سے روکتے ہوئے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے صنم جاوید کے خلاف درج تمام مقدمات اور پچھلے ایک سال کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے صنم جاوید کے والد اقبال جاوید خان کی درخواست پر سماعت کی، دلائل سننے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے جمعرات تک پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی گرفتاری سے روکتے ہوئے صنم جاوید کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وکیل میں علی اشفاق کو ہدایت کی کہ ’جمعرات تک صنم جاوید اسلام آباد سے باہر نہیں جائیں گی، جمعرات کو اس حوالے سے مزید سماعت ہو گی، اس دوران صنم جاوید کو کہیں خاموش رہے‘، اس کے بعد وکیل میاں علی اشفاق پی ٹی آئی رہنماء صنم جاوید کو لے کر عدالت سے روانہ ہوگئے۔
اس سے پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو صنم جاوید کو وفاقی دارالحکومت کی حدود سے باہر لے جانے سے روک دیا تھا ، ، عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور ڈی جی ایف آئی اے کو صنم جاوید کے کیس میں ذاتی حیثیت میں طلب کیا، صنم جاوید کو بھی ہائیکورٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا، عدالتی فیصلہ سن کر صنم جاوید کے والد اور والدہ کمرہ عدالت میں آبدیدہ ہوگئے۔
قبل ازیں یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کو بلوچستان پولیس کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، صنم جاوید اسلام آباد میں کسی مقدمے میں مطلوب نہیں ہیں، صنم جاوید صوبہ بلوچستان کے ایک مقدمے میں مطلوب تھیں، اس لیے صنم جاوید کو بلوچستان پولیس کے حوالے کیا جائے گا، جس کے لیے انہیں جی الیون کچہری میں پیش کیا جائے گا، کچہری سے پولیس صنم جاوید کا راہداری ریمانڈ حاصل کرے گی، راہداری ریمانڈ منظور ہونے کے بعد صنم جاوید کو بلوچستان منتقل کیا جائے گا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے