وزیراعظم سے وزیر قانون اور اٹارنی جنرل کی اہم ملاقات
اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد ملک میں سیاسی ہلچل میں روز بروز تیزی پید ا ہوتی جا رہی ہے ،آج بھی اسلام آباد میں سیاسی گہما گہمی میں تیزی رہی اسی سلسلے میںوزیراعظم شہباز شریف سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے اہم ملاقات کی۔وزیراعظم ہاﺅس میں ہونے والی ملاقات کے دوران مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ دی گئی جبکہ ایڈہاک ججز کی تعیناتی کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔
گفتگو کے دوران وزیر قانون و اٹارنی جنرل نے پی ٹی آئی پر پابندی اور آئین کے آرٹیکل 6 کے کارروائی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی ۔یاد رہے کہ آج ایوان صدرمیں اہم بیٹھک آج ہونے جارہی ہے، مسلم لیگ (ن) کا 6 رکنی وفد صدر آصف زرداری اور پیپلزپارٹی قائد کو آئینی و قانونی معاملات پر بریفنگ دے گا۔
مسلم لیگ ن کے اہم رہنماوں کی آج پیپلز پارٹی قائدین سے ملاقات ایوان صدر میں آج اہم ملاقات ہوگی۔
مسلم لیگی وفد صدر آصف زرداری اور پیپلز پارٹی قائدین کو آئینی و قانونی معاملات پر بریفنگ دے گی۔مسلم لیگ ن کے وفد میں اسحاق ڈار ، ایاز صادق ، اعظم نزید تارڑ ، عطا تارڑ شامل ہوں گے جبکہ کاٹارنی جنرل ، احد چیمہ بھی وفد میں شامل ہوں گے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے نیّر بخاری ، شیری رحمان ، فاروق نائیک اجلاس میں شرکت کریں گے۔اسی طرح صدر مملکت آصف زرداری نے بھی تحریک انصاف پر پابندی،سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر پارٹی رہنماوں سے مشاورت کا فیصلہ کرتے ہوئے ایوان صدر میں آج اہم اجلاس طلب کیا ہے۔