اسلام آ باد پولیس نے بیرسٹرگوہر اور رﺅف حسن کو گرفتار کرلیا

اسلام آ باد پولیس نے بیرسٹرگوہر اور رﺅف حسن کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلا م آباد کی پولیس نے پی ٹی آئی رہنماءبیرسٹر گوہر اور سیکرٹری اطلاعات روف حسن کو گرفتار کرلیا،پولیس نے دونوں رہنماﺅں کو تحریک انصاف کے اسلام آباد سینٹرل سیکرٹریٹ سے حراست میں لیا،ایس ایس پی حسن جہانگیر ووٹو کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ پر چھاپہ مار کر سیکرٹریٹ کو گھیرے میں لے لیااس موقع پر خواتین پولیس اہلکار بھی ان کے ہمراہ تھیں۔
پولیس پی ٹی آئی رہنماءبیرسٹر گوہر علی خان اور سیکرٹری اطلاعات روف حسن کو گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئی۔اسلام آباد پولیس نے سیکرٹریٹ سے کمپیوٹر سمیت دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا ۔پولیس اپنے ساتھ تمام ریکارڈ بھی ساتھ لے گئی ہے۔
جب کہ پولیس نے اس موقع پرپی ٹی آئی کے سینٹرل سیکرٹریٹ کو گھیرے میں لئے رکھا۔ پولیس نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کو جانے والے راستوں کو مکمل طو رپر سیل کر دیا اور کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی۔

پولیس نے قیدی وین بھی پی ٹی آئی مرکزی سیکریٹریٹ پہنچا دی ہے پولیس نے تاحال مرکزی دفتر کو چاروں جانب سے گھیر ے میں لے رکھا ہے۔تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ پولیس نے پی ٹی آئی کے دونوں رہنماﺅں کو کن الزامات کے تحت گرفتار کیا ہے ۔دریں اثنا، پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا ہے کہ اسلام آباد پولیس پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کرنے میں مصروف ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے غیر قانونی تجاوزات کے نام پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اسلام آباد میں قائم مرکزی دفتر سیل کردیا تھااور پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کو گر فتار کر لیاتھا۔
پی ٹی آئی رہنماءبیرسٹر گوہر نے اس اقدام کو شہباز شریف اور محسن نقوی کی انتقامی سیاست قرار دیاتھا ۔بتایاگیا تھا کہ پولیس کی بھاری نفری پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ کے باہر پہنچی تھی اور پی ٹی آئی سیکرٹریٹ جانے والے راستوں کو بند کردیاگیا تھا۔جس کے بعد سی ڈی اے نے پی ٹی آئی کا دفتر سیل کرکے اس پر نوٹس چسپاں کردیا گیا تھا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے