آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے بجٹ کی منظوری دیدی

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے بجٹ کی منظوری دیدی

لاہور : کولمبو میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سالانہ اجلاس میں 2025ء چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔ بجٹ کی منظوری آئی سی سی اجلاس کے آخری روز دی گئی جس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ یاد رہے کہ بجٹ آئی سی سی کے چیف فنانس آفیسر انکور کھنہ اور پی سی بی کے چیف فنانس آفیسر جاوید مرتضیٰ نے تیار کیا تھا۔
غیر جانبدار مقام یا پلان بی کی افواہوں کے باوجود پی سی بی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے تمام میچز کی میزبانی ملک میں کرانے کے اپنے موقف پر قائم ہے۔ پاکستان چیمپئنز ٹرافی 2025ء کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہے اور حال ہی میں خبروں میں ’پلان بی‘ اور ’نیوٹرل وینیو‘ کی افواہیں سامنے آنا شروع ہوگئیں، جس میں یہ خبریں سامنے آئیں کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی اور اپنے میچز ایک غیر جانبدار مقام کے علاوہ نہیں کھیلے گی۔
تاہم پی سی بی کا پختہ خیال ہے کہ چونکہ ایونٹ پاکستان کا ہے اسے مکمل طور پر پاکستان میں ہی ہونا چاہیے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا سالانہ اجلاس 19 سے 22 جولائی تک کولمبو میں شیڈول ہے اور پی سی بی کا وفد ملک میں تمام میچوں کی میزبانی کے مضبوط موقف کے ساتھ وہاں جائے گا۔ تین مقامات کراچی، راولپنڈی اور لاہور آٹھ میچوں کے میچز کی میزبانی کریں گے اور پی سی بی کے آئی سی سی کے مجوزہ شیڈول کے مطابق بھارت کے تمام میچز لاہور میں ہوں گے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے