لاہور میں ٹرام سروس شروع کرنے کا فیصلہ، پنجاب حکومت نے منظوری دیدی

لاہور میں ٹرام سروس شروع کرنے کا فیصلہ، پنجاب حکومت نے منظوری دیدی

لاہور : پنجاب حکومت نے لاہور شہر میں ٹرام سروس شروع کرنے کی منظوری دیدی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اجلاس میں لاہور میں ٹرام سروس شروع کرنے کی منظوری دی گئی، یہ پراجیکٹ چین اور فن لینڈ کی طرز پر بنایا جائے گا، ٹرام سروس شہریوں کو سفری سہولت فراہم کرنے میں مدد کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرام سروس لبرٹی، مین مارکیٹ، منی مارکیٹ اور حالی روڈ تک چلائی جائے گی، ٹرام سروس کیلئے ایم ایم عالم روڈ کو تبدیل کیا جائے گا، منصوبے کے لیے سڑک پر ٹائلز کا بھی استعمال کیا جائے گا، ٹرام کل 11 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی، ٹرام کے راستے پر ہر ایک سے ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے پر ایک سٹاپ موجود ہوگا۔
علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے 5بڑے شہروں میں الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان کیا ہے، لاہور،ملتان، راولپنڈی ،فیصل آباد، بہاولپور میں نئی الیکٹراک بسوں کو متعارف کرایا جائے گا ، الیکٹرک بسوں کے منصوبہ پر 50ارب روپے لاگت آئی گی ، منصوبہ کے تحت پنجاب میں 630 الیکڑک بسوں کی خریداری کی جائے گی، پنجاب حکومت کے الیکٹرک بسوں کی خریداری کے حوالے سے چین کی مختلف کمپنیوں سے رابطہ کرلیا، بسوں کی تیاری کے لئے مختلف نجی کمپنیوں سے تخمینہ لیا جائے گا، نئی بسوں کی تیاری پاکستانی سڑکوں اور ٹریفک کے مطابق کی جائے گی۔

بتایا جارہا ہے کہ لاہور میں پہلی بار 27 ایکو فرینڈلی بسیں رواں سال دسمبر میں چلائی جائیں گی، الیکٹرک بسیں چلانے کیلئے 6 کمپنیوں نے پری کوالی فکیشن کے لئے کاغذات جمع کر ائے تھے، ایک کمپنی کو کوالیفائی کر لیا گیا ہے، الیکٹرک بسوں کو درآمد کرنے کے لئے فنانشل بڈ رواں ماہ کھولی جائے گی، ورلڈ بینک کے پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت الیکٹرک بسیں درآمد کرنے کا پلان بنایا گیا ہے، پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد مزید بسیں درآمد کی جائیں گی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے