وزیراعظم کی طبیعت ناساز‘ ایران کا دورہ منسوخ کردیا

وزیراعظم کی طبیعت ناساز‘ ایران کا دورہ منسوخ کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے طبیعت ناساز ہونے کے باعث ایران کا دورہ منسوخ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی طبیعت رات کو اچانک ناساز ہوئی جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی تمام مصروفیات منسوخ کر دیں، ڈاکٹروں نے وزیراعظم کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، طبیعت ناساز ہونے کے باعث وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے ایران کا دورہ بھی منسوخ کر دیا۔
بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے نو منتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ایران جانا تھا، تاہم وزیراعظم کی جانب سے دورہ منسوخ کرنے کے بعد اب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار وفد کے ہمراہ آج ایران پہنچیں گے، اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستان کا وفد ایران کے نئے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے ایران کے نئے منتخب ہونے والے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کا دورہ ایران دونوں ممالک کی قیادت کی سطح پر روابط اور دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اس ماہ کے اوائل میں ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے اصلاح پسند مسعود پزشکیان کو اسلامی جمہوریہ کا 9واں صدر منتخب کرنے کی باضابطہ توثیق کردی ہے، آیت اللہ خامنہ ای کے دفتر کے ڈائریکٹر کی طرف سے جاری کیے گئے ایک پیغام میں سپریم لیڈر نے کہا کہ ’میں دانشمند، دیانتدار، مقبول اور علمی مسعود پزشکیان کے حق میں ووٹ کی توثیق کرتا ہوں اور میں انہیں اسلامی جمہوریہ ایران کا صدر مقرر کر رہا ہوں‘ ، سپریم لیڈر کی جانب سے توثیق کے بعد نئے ایرانی صدر منگل کو پارلیمنٹ کے سامنے حلف اٹھائیں گے، مسعود پزشکیان نے صدارتی انتخاب میں ایک کروڑ 63 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے، ان کے مدمقابل سعید جلیلی میں ایک کروڑ 35لاکھ ووٹ لے سکے تھے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے