پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہونے سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، میڈیا ذرائع کے مطابق یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ روپے کمی ہونے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ خام تیل کی عالمی قیمت 62 ڈالر 47 سینٹ فی بیرل ہوگئی ہے اس کے علاوہ تین دن کے اندر خام تیل کی قیمت میں 4 ڈالر فی بیرل کمی واقع ہوئی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے بھی تیل کی فراہمی کا آغاز ہو گیا ہے، واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فیصلہ اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو سمری بھیجنے کے بعد کیاجائے گا اور قیمتوں کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے۔