یحییٰ السنوار حماس کے نئے سربراہ منتخب

یحییٰ السنوار حماس کے نئے سربراہ منتخب

دوحہ: حماس نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد غزہ میں اپنے اعلیٰ عہدیدار یحییٰ ابراہیم حسن السنوار کو اپنا نیا قائد منتخب کرلیا۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مختصر بیان میں کہا گیا کہ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کمانڈر یحییٰ سنوار کو تحریک کے سیاسی بیورو کے سربراہ کے طور پر انتخاب کا اعلان کردیا ہے۔

حماس نے کہا کہ شہید کمانڈر اسماعیل ہنیہ کے جانشین کے طور پر اللہ ان کی حفاظت فرمائے۔
حماس نے 31 جولائی کو تہران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اپنے نئے قائد کا انتخاب عمل میں لایا ہے، یہ عمل دو روز قبل شروع ہوا تھا۔

رم اللہ میں موجود سیاسی تجزیہ کار ہانی المصری نے کہا کہ یحییٰ السنوار کا تحریک کی قیادت کے لیے انتخاب براہ راست اسرائیل کو چیلنج ہے اور حماس کی طرف سے اس کا سخت گیر مزاحمت کا واضح پیغام ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر یحییٰ السنوار نے مذاکرات کا مرحلہ تکمیل کو پہنچایا تو وہ تحریک کو بھی سنبھال پائیں گے۔

خیال رہے کہ اسماعیل ہنیہ کو ایران کے دارالحکومت تہران میں گیسٹ ہاؤس میں 31 جولائی کو شہید کیا گیا تھا جہاں وہ نئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی حلف برداری میں شرکت کے لیے گئے تھے اور انہیں حلف برداری کی تقریب کے بعد گیسٹ ہاؤس کے کمرے میں شہید کیا گیا تھا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے