انتظامیہ کا مونال ریسٹورنٹ بند کرنے کا اعلان

انتظامیہ کا مونال ریسٹورنٹ بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم مونال ریسٹورنٹ بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ریسٹورنٹ کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں مونال اسلام آباد 11 ستمبر 2024ء کو بند کردیا جائے گا۔ اس حوالے سے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں مونال انتظامیہ نے اپنے صارفین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ 2006ء کے بعد سے مونال کے لیے پاکستان اور اس کے خوبصورت لوگوں کی ایک مثبت تصویر پیش کرنا بے حد خوشی کی بات ہے، ہم اپنے قابل قدر صارفین کے اعتماد پر ان کے شکر گزار ہیں کیوں کہ ہمیں اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق آپ کی خدمت کا موقع ملا، جس کے ذریعے ہمیں پہچان، تعریف اور اپنے دل میں جگہ دینے کے لیے ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، یہ سفر ہم سے وابستہ ٹیم کے لیے کامیابی کی کہانیوں اور جذبات سے بھرا ہوا تھا لیکن اب الوداع کہنے کا وقت ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ اپنے ایک حالیہ فیصلے میں سپریم کورٹ نے مونال سمیت نیشنل پارک میں قائم تمام ریسٹورنٹس بند کرنے کا حکم دیا تھا، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ’نیشنل پارک میں کمرشل سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اس لیے نیشنل پارک میں قائم ریسٹورنٹس 3 ماہ میں مکمل ختم کیے جائیں، نیشنل پارک سے باہر کہیں بھی لیز مقصود ہو تو متاثرہ ریسٹورنٹس کو ترجیح دی جائے‘۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے