موٹر سائیکل کی رجسٹریشن فیس میں اضافہ؟ حتمی اعلان کردیا گیا

کراچی: ایف بی آر نے موٹر سائیکل یا رکشوں پر بھاری ٹیکسز عائد کرنے کی تردید کر دی۔گزشتہ روز میڈیا کے ذریعے اس قسم کی خبریں سامنے آئی تھیں کہ ایف بی آر نے موٹرسائیکل اور رکشوں کی رجسٹریشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کر دیا ہے جس کے بعد موٹرسائیکل کی رجسٹریشن فیس 3 ہزار 400 روپے بڑھ کر 20 ہزار 900 روپے ہو جائیگی

تاہم ایف بی آر نے اپنے وضاحتی بیان میں موٹر سائیکل اور رکشوں پر ود ہولڈنگ ٹیکسز عائد کرنے کی تردید کر دی ہے۔ایف بی آر کی پالیسی انکم ٹیکس کے ممبر عتیق سرور نے کہا کہ موٹر وہیکل ٹیکسز پر ردوبدل کا اطلاق کم آمدن والے طبقے کے لیے نہیں ہے
۔انہوں نے کہاکہ موٹرسائیکل پر ودہولڈنگ ٹیکس کسی افسر کی ذاتی تشریح ہو سکتی ہے، ایف بی آر پالیسی نہیں۔انہوں نے بتایا کہ ٹیکس اضافے کی کوشش میں چھوٹے طبقے کو چھوٹ ترجیح ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے