پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آ باد:مہنگائی اور بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام کیلئے خوشخبری،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر کمی متوقع،اب تک کی ورکنگ کے تحت پٹرول، ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا ہو سکتا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 9 روپے ، ڈیزل ساڑھے 8 روپے اورمٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی 12 روپے سے زائد کی کمی کا امکان ظاہر کیاجا رہا ہے ۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی سمری اوگرا 15 اگست کو بھیجے گا، وزیر خزانہ اور وزیر اعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔وزارت پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی عالمی سطح پر خام تیل سستا ہونے سے ہوگی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ کا آغاز کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے 31جولائی کو بھی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق بتایا گیا تھا کہ پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 17 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 86 پیسے کی کمی کردی گئی تھی۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 269 روپے 43 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 77 پیسے فی لٹر ہوگئی تھی۔اس کے علاوہ مٹی کے تیل اور لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی تھی۔
بتایا گیا تھا کہ مٹی کا تیل 6 روپے 32 پیسے کمی کیساتھ 177 روپے 39 پیسے جبکہ لائٹ سپیڈ ڈیزل 5 روپے 72 پیسے کمی کیساتھ 160 روپے 53 پیسے فی لیٹر ہوگیاتھا۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیاتھا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے کیا گیا تھا جو کہ 15 اگست تک نافذ العمل رہے گا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے