مریم نواز نے ارشد ندیم کو 10 کروڑ روپے اور گاڑی سے نواز دیا

مریم نواز نے ارشد ندیم کو 10 کروڑ روپے اور گاڑی سے نواز دیا

لاہور : وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جویلین تھرو کے عالمی چیمپئن ارشد ندیم کو بھاری انعامات سے نواز دیا۔ مریم نواز طلائی تمغہ جیتنے والے ارشد ندیم سے ملاقات کے لیے ان کے گاؤں میاں چنوں پہنچیں۔ وزیرِ اعلیٰ نے بذریعہ ہیلی کاپٹر مایہ ناز ایتھلیٹ کے گھر پہنچ کر کھلاڑی اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور 27 سالہ ایتھلیٹ کی تاریخ ساز کامیابی پر انہیں مبارک باد پیش کی۔
انہوں نے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر 10 کروڑ روپے کی انعامی رقم اور کار بھی دی۔ ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز میاں چنوں سے ارشد ندیم سے واپس لاہور روانہ ہوگئیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل اولمپکس میں 40 سال بعد پاکستان کو گولڈ میڈل جتوانے والے ارشد ندیم کے لیے وفاقی، صوبائی حکومتوں، اداکاروں سمیت کئی شخصیات اور اداروں نے انعامات دینے کا اعلان کیا تھا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے