مریم نواز کروڑوں کے شئیرز کی مالک نکلیں..! حیران کن انکشاف سامنے آگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز چوہدری شوگر ملز کے کروڑوں شئیرز کی مالک نکلیں۔ اس حوالے سے انکشاف نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں سامنے آیا۔ جس کے مطابق مریم صفدر شوگرملز کے ایک کروڑ چوبیس لاکھ شئیرزکی مالک ہیں۔ لیکن غیر ملکی شئیر ہولڈرز نے مریم صفدر کو کروڑوں کے شئیرز کیوں منتقل کیے ؟ اس پر کئی سوال اُٹھ گئے ہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیکھا جائے گا مریم نواز کو طلب نیب نے کیا ہے وہی بتا سکتا ہے ، ایس ای سی پی نے برطانیہ کی ایس ای سی کو ایک خط لکھا تھا۔ پروگرام میں شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ مریم نوازکے شیئرز منتقلی اوراُن شئیرز کی خرید وفروخت کے معاملے کو دیکھا جائے گا۔
2018ء میں مریم نواز نے شیئرز خریدے تو کتنی رقم ادا کی گئی؟ نیب دیکھے گا کہ چوہدری شوگر ملز کیس میں شیئرز کیسے منتقل ہوئے تھے ؟ معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا کہ چوہدری شوگر ملز کیس نیا نہیں پرانا کیس ہے ، یوسف عباس شریف اور دیگر افراد کو منی لانڈرنگ پر ہی نے نوٹس بھیجا ہے، مشکوک ٹرانزیکشنز کو مد نظر رکھ کر ہی نیب نے نوٹس بھیجا ہوگا۔

اتنی رقم ادا کی گئی، اب نیب دیکھے گا کہ چوہدری شوگر ملز کیس میں شیئرز کیسے منتقل ہوئے؟ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا اس معاملے پر کہنا تھا کہ قوم کوجلد پتہ چلے گا کہ کروڑوں روپے شیئرز کی سیٹلمنٹ کیسے کی گئی تھی اور غیرملکیوں نےمریم کوکروڑوں کےشئیرزکیوں منتقل کیے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے