ملک کو نقصان پہنچانے والوں کی سپورٹ کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہئے،نواز شریف

ملک کو نقصان پہنچانے والوں کی سپورٹ کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہئے،نواز شریف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کو نقصان پہنچانے والوں کی سپورٹ کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہئے،نوا شریف نے پارٹی رہنماﺅں کو بیانات دیتے ہوئے احتیاط سے کام لینے کی ہدایات کر دیں،ہمیں کارکردگی کے ساتھی عوامی مسائل پر فوکس کرنا چاہئے،ماڈل ٹاﺅن میں مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ۔
اجلاس کی صدارت صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے کی۔اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت پارٹی رہنماﺅں راناثناءاللہ،احسن اقبال،اعظم نذیر تارڑ،خواجہ سعدرفیق،اسحاق ڈار،خرم دستگیر،سینیٹر پرویز رشید،مریم اورنگزیب ،عظمیٰ بخای سمیت دیگر وفاقی و صوبائی وزراءاورچیف سیکرٹری پنجاب نے شرکت کی ۔
اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے دئیے گئے فیصلوں پر تفصیلی مشاورت کی گئی جبکہ وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے شرکاءکو تفصیلی بریفنگ دی۔

ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔نواز شریف نے فردافردا تمام افراد سے رائے لی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن کے کہا کہ حکومت عوامی مسائل پر اپنی توجہ مرکوز رکھے اور عوام کو جلدا زجلد ریلیف دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ ملک کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کا احتساب ضروری ہونا چاہئے ۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ تمام وزراءاور پارٹی رہنماءغیر ضروری بیانات دینے سے گریز کریں اور اپنی ساری توجہ عوامی مسائل کے حل کی جانب مرکوز رکھیں ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم درست سمت کی طرف چل پڑے ہیں۔اس وقت ہم سٹیبلشمنٹ کے ساتھ مکمل طور پر کھڑے ہیں اور تمام فیصلے مل کر مشاورت سے کر رہے ہیں ۔حکومت کی ساری توجہ عوامی مسائل کو حل کرنے کی طرف ہے ہم آنے والے چند دنوں میں بجلی کے معاملے پر عوام کو بڑی خوشخبری سنائیں گے ۔ہماری ساری توجہ عوامی مسائل حل کرنے کی جانب مرکوز ہے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہمیں اپنی پالیسیوں پر سختی سے عملدآمد کرانے کی ضرورت ہے ۔مخالفین کا کام صرف تنقید کرنا ہے ۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے