بجلی کی طرح گیس کی قیمتیں بھی ماہانہ یا سہ ماہی بنیاد پر طے کرنے کا فیصلہ

بجلی کی طرح گیس کی قیمتیں بھی ماہانہ یا سہ ماہی بنیاد پر طے کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے بجلی کی طرح گیس کی قیمتیں بھی ماہانہ یا سہ ماہی بنیاد پر طے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیٹرولیم سیکٹر کی ای اینڈ پی کمپنیوں کو درپیش مسائل پر غور کیلئے قائم کردہ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا، جس میں گیس کی قیمتیں ماہانہ یا سہ ماہی بنیاد پر طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں مقامی اور غیر ملکی ای اینڈ پی کمپنیوں کے سربراہان نے سرکلر قرضے کے بڑھنے کی وجہ سے سیکٹر کی سکیورٹی اور استحکام سے متعلق خدشات کے بارے میں حکام کو آگاہ کیا۔
بتایا گیا ہے کہ کمیٹی کے نجی شعبے کے اراکین نے بھی ڈاؤن سٹریم گیس سیکٹر سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کیا اور اس کے استحکام کو بہتر بنانے کیلئے نجی کمپنیوں کیلئے سیکٹر کو کھولنے کی ضرورت پر زور دیا، اجلاس میں تفصیلی غور و خوض کے بعد پیٹرولیم ڈویژن کو صنعت اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی تعاون سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی، فورم نے گیس کے نرخوں میں ماہانہ یا سہ ماہی بنیادوں پر ایڈجسٹمنٹ کیلئے ایک میکانزم متعارف کرنے کے لیے پٹرولیم ڈویژن کو اوگرا آرڈیننس میں مناسب ترامیم تجویز کرنے کی بھی ہدایت کردی۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے توانائی کی حفاظت اور اقتصادی ترقی کے لیے پیٹرولیم سیکٹر کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعت کے مسائل حل کرنے کے لیے ایکشن پلان ترتیب دینے، مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ، جس سے شعبہ میں مزید سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مدد ملے گی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے