9 مئی کے کیس کے وعدہ معاف گواہ واثق قیوم عباسی اور عمر تنویر بٹ اعترافی بیان سے منخرف

9 مئی کے کیس کے وعدہ معاف گواہ واثق قیوم عباسی اور عمر تنویر بٹ اعترافی بیان سے منخرف

راولپنڈی: راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کے کیس کے وعدہ معاف گواہ واثق قیوم عباسی اور عمر تنویر بٹ نے کہا ہے کہ ہمارا 9 مئی سے منسوب اعترافی بیان سے کوئی تعلق نہیں. اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے سابق ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم عباسی نے کہا کہ 9 مئی سے منسوب میرے اعترافی بیان سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے سابق رکن پنجاب اسمبلی عمر تنویر بٹ نے کہا کہ میرے نام سے منسوب 164 کا بیان جعلی ہے عمران خان نے ہمیشہ ہمیں پرامن جدوجہد کا درس دیا ہے، جس سیاست میں سابق وزیراعظم نہیں اس میں ہم نہیں.
سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی کے وکیل فیصل ملک نے گفتگو کے دوران کہا کہ واثق قیوم اور عمر تنویر بٹ نے کسی عدالت یا مجسٹریٹ کے سامنے کوئی اعترافی بیان نہیں دیا پراسیکیوشن نے ان سے متعلق 164 کا جو بیان عدالت میں جمع کرایا اس کی کوئی حیثیت نہیں واثق قیوم اور عمر تنویر بٹ کے اعترافی بیان سے متعلق درخواست عدالت میں جمع کرا دی ہے.
علاوہ ازیں جج ملک اعجاز آصف نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کی سابق وزیر غلام سرور خان، اعظم سواتی، واثق قیوم عباسی، عمر تنویر بٹ و دیگر ملزمان کی عدالت میں حاضری لگائی گئی جس کے بعد9 مئی کے مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے 12 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی. قبل ازیں عدالت میںسابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم اور عمر تنویر نے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں 164 کے بیان سے متعلق ایڈووکیٹ فیصل ملک کے توسط سے درخواست دائر کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے درخواست کو ریکارڈ کا حصہ بنا لیا ہے.

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے