کسی جنرل کے اوپن ٹرائل کی نظیر تاریخ میں نہیں ملتی،خواجہ آصف

کسی جنرل کے اوپن ٹرائل کی نظیر تاریخ میں نہیں ملتی،خواجہ آصف

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءخواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اوپن ٹرائل کی نظیر تاریخ میں نہیں ملتی،ملٹری کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل ہوا تو اوپن ہوگا، قوم کو پتا لگنا چاہیے کہ بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی واقعات میں کیا کردار تھا، 9 مئی کو افرادی قوت بانی پی ٹی آئی نے دی، سازشی تانے بانے فیض حمید نے بنے،جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے مزید کہا کہ کسی جنرل کے اوپن ٹرائل کی نظیر ہماری تاریخ میں نہیں ملتی۔
9 مئی کے ٹارگٹ کس نے چنے؟۔ ان دونوں کا ایک مقصد تھا جس کی وجہ سے ان کے رابطے رہے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وزارت عظمیٰ گئی۔ فیض حمید آرمی چیف نہ بن سکے۔ 9 مئی کے بعد بھی بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید کے رابطے جاری و ساری رہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ یہ لوگ خیبرپختونخوا ہ سے لوگوں کو جمع کرکے لاسکیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روزراولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ کیا تھا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے