گوادر پورٹ کو فعال بنانے کی طرف اہم پیشرفت

گوادر پورٹ کو فعال بنانے کی طرف اہم پیشرفت

اسلام آباد :وفاقی حکومت نے پبلک سیکٹر کی درآمدات کا 50 فیصد گوادر پورٹ کی طرف موڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ حکومت نے گوادر پورٹ کو مالی اعتبار سے کارآمد منصوبہ بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے، فیصلہ وزیر اعظم کے دورہ چین کے بعد اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف نے کی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر احسن اقبال سمیت سیکرٹری ریلوے اور دیگر متعلقہ حکام ایم ایل ون کے کراچی حیدرآباد سیکشن کے لیے چینی پیشکش پر غور کریں گے، اس کے مالی استحکام اور کراچی ملتان سیکشن کی تکمیل کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے کابینہ کے سامنے آئندہ اجلاس میں پیش کریں گے، بورڈ آف انویسٹمنٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی ) کی ہدایات کے تحت تنظیم کو نئی شکل دینے اور اس کے انسانی وسائل کو بہتر بنانے کے لیے منصوبہ تیار کیا جائے۔
بتایا جارہا ہے کہ گوادر پورٹ گذشتہ کئی سال سے مکمل فعال ہو چکی ہے، یہاں ہر طرح کا سامان لانے اور اس کی ملک بھر میں ترسیل کے لیے انفراسٹرکچر موجود ہے، گودر پورٹ ملک کی بڑی بندرگاہوں میں شامل ضرور ہے لیکن اس کی گہرائی کراچی پورٹ سے کم ہے کیوں کہ کراچی پورٹ پر پانی کی گہرائی 16 میٹرجب کہ گوادر بندرگاہ پر سمندر میں پانی کی گہرائی ساڑھے 14 میٹر ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے