پریانکا چوپڑا نے نیم برہنہ حالت میں اپنی تصویر شیئر کرکے انٹرنیٹ صارفین کو آنکھیں بند کرنے پر مجبورکردیا
نیویارک(ویب ڈیسک) گزشتہ دنوں اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی شہر میامی میں اپنی 37ویں سالگرہ منائی۔ اس دوران ان کی سگریٹ نوشی کی ایک تصویر سامنے آئی جس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔ اب ان کی ایک اور ایسی نیم برہنہ تصویر سامنے آ گئی ہے کہ لوگ آنکھیں بند کرنے پر مجبور ہو گئے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق اس تصویر میں پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جونس انتہائی مختصر لباس میں ہوتے ہیں اور پریانکا نک جونس کی گود میں لیٹی ہوتی ہے۔
یہ تصویر خود پریانکا چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی تھی، جس پر اشوتوش نامی ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ”ان میاں بیوی نے تو شادی کے بعد سرعام ہی لباس اتار دیا ہے۔“اس سے قبل پریانکا کی سگریٹ نوشی کی تصویر سامنے آئی تھی تو انٹرنیٹ صارفین نے انہیں دوہرے معیار کا طعنہ دیا تھا۔ ایک طرف وہ کہتی ہیں کہ وہ پانچ سال کی عمر سے دمے کی مریض ہیں اور دوسری طرف اپنی سالگرہ پر سگریٹ نوشی کر رہی تھیں۔ اس تصویر پر بھارتی صارفین نے شدید تنقید کی۔ ہر دیوالی پر پریانکا چوپڑا پٹاخوں کے خلاف خوب مہم چلاتی ہیں اور ان کا موقف ہوتا ہے کہ پٹاخوں سے پھیلنے والی آلودگی ان جیسے دمے کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے۔ چنانچہ یہ تصویر سامنے آنے پر بھارتی شہری ان سے پوچھتے پائے گئے کہ کیا سگریٹ کے دھوئیں سے ان کی طبیعت زیادہ خراب نہیں ہوتی؟۔