آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط پوری کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ،وزیراعظم

آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط پوری کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط پوری کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ تمام شرائط وقت پر پوری ہوجائیں گی، پاکستانی تاریخ کا یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہونا چاہیے،آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق لوازمات کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، یہ سفر کٹھن اور مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں،وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں پورا یقین ہے اپنی منزل تک پہنچیں گے، اپنے اہداف پر فوکس رہنا ہوگا، سفر طویل ہے۔
ہم نے تیزی سے آگے بڑھنا ہے اور محصولات کی مد میں بدعنوانی کو ختم کرنا ہے۔ سمگلنگ کا خاتمہ کرنا ہے یہ کٹھن سفر ہے لیکن ناممکن نہیں ہے منزل تک ضرور پہنچیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں وسائل کی کمی نہیں۔ معدنیات اور قدرتی وسائل موجود ہیں۔ اخراجات کم کرنے کی کوشش کو تیز کرنا ہوگا۔ آئی ایم ایف پروگرام کے بورڈ میں ہمارا کیس جائے گا اور منظوری کے بعد ایک نیا سفر شروع ہوگا اور ہمیں یہ بات بھی ذہن میں رکھنی چاہیے کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا آخری آئی ایم ایف پروگرام ہونا چاہیے۔

ہمیں معیشت میں استحکام اور بہتری لانی ہے۔ مہنگائی کا بوجھ آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے۔ ہمیں سمگلنگ کا خاتمہ کرنا ہے۔ ہمارا ملک معدنی وسائل سے مالا مال ہے۔قوموں نے دن رات ایک کر کے حالات بدلے ہیں۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہماری ترجیح ہے۔ اہداف کے حصول پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ عملی بصیرت پر ہماری کمٹمنٹ باتوں، پیپر اور سمری سے زیادہ ہونی چاہیے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے