کار ساز حادثہ کیس،عدالت نے ملزمہ نتاشا کی ضمانت منظور کرلی

کار ساز حادثہ کیس،عدالت نے ملزمہ نتاشا کی ضمانت منظور کرلی

کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کراچی شرقی کی عدالت نے کارساز حادثے کی ملزمہ کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی،عدالت نے ملزمہ کی 1 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی،سماعت کے دوران ملزمہ کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزمہ ذہنی مریضہ ہے۔ اگست 2005ءسے اس کا علاج چل رہا ہے۔ ملزمہ کے پاس یو کے کا ڈرائیونگ لائسنس ہے جو پاکستان میں 6 ماہ تک کارآمد ہے۔
ہلاک ہونے والوں کے ورثاءنے اللّٰہ کے نام پر معاف کر دیا ہے۔مدعی مقدمہ کے وکیل نے سماعت کے دوران نو ابجیکشن سرٹیفکیٹ عدالت میں جمع کروا دئیے۔عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا اور بعد میں فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ کی ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے ملزمہ کی درخواستِ ضمانت پر آج ہی فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
کارساز حادثے کی ملزمہ کی درخواست ضمانتِ پر وکیل نے دلائل مکمل کر لئے تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کارساز حادثہ کیس کی مرکزی ملزمہ نتاشہ دانش اور جاںبحق ہونے والے دو افراد کے لواحقین درمیان معاہدہ ہوگیا،جاں بحق عمران عارف اور آمنہ عارف کے ورثا نے حلف نامے تیار کروا لئے، حلف نامے آج ملزمہ کی درخواست ضمانت کی سماعت میں پیش کئے جائیں گے، ذرائع نے بتایا کہ نتاشہ کے اہلخانہ نے آمنہ کے اہلخانہ کو ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد دیت کے طور پر رقم ادا کردی، رقم کی ادائیگی پے آرڈر کے ذریعے کی گئی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ آمنہ کے کسی رشتے دار کو کمپنی میں ملازمت بھی دی جائے گی۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے باپ بیٹی کے ورثا کی جانب سے ملزمہ کی درخواست ضمانت پر نو ابجیکشن سرٹیفکیٹ جمع کرایا جائے گا۔ این او سی حادثے میں جاں بحق ہونے والے عمران عارف کی اہلیہ کی جانب سے جمع کرایا جائے گا۔ واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کے ساتھ بھی ملزمہ کی صلح ہوگئی اور زخمیوں کو الگ سے رقم ادا کردی گئی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے