حکومت کا 12ربیع الاول کے موقع پر 17ستمبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کااعلان

حکومت کا 12ربیع الاول کے موقع پر 17ستمبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کااعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفیٰ کے یومِ ولادت 12 ربیع الاول کے موقع پر 17 ستمبر 2024 بروز منگل کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا،کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 17 ستمبر 2024 کو عید میلاد النبی (12 ربیع الاول 1446 ہجری) کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق 17 ستمبر منگل کے روز ملک بھر میں نجی و سرکاری تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔
پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفیٰ کے یومِ ولادت کا جشن مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔اس موقع پرملک بھر میں عمارتوں، گلیوں، شاہراہوں، مساجد اور گھروں کو برقی قمقوں سے سجایا جاتا ہے۔
نبی آخر الزمان کی حیات مبارکہ اور تعلیمات پوری انسانیت کیلئے مینارہ نور ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو ہدیہ عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی کانفرنسز تقریبات اور محفل میلاد منعقد کی جاتی ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے