’اب اپنے لیڈر کو رہا کروا کر دکھانا‘ خواجہ آصف نے علی امین گنڈاپور کو چیلنج دیدیا

’اب اپنے لیڈر کو رہا کروا کر دکھانا‘ خواجہ آصف نے علی امین گنڈاپور کو چیلنج دیدیا

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب 15 دن میں اپنے لیڈر عمران خان کو رہا کروا کر دکھانا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے اسلام اباد جلسے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی تقریر پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ علی امین کی طرف سے بنگلہ دیش کا حوالہ دیا گیا اور پشتونوں کا لشکر لے کر پنجاب پر حملہ آور ہونے کی دھمکی دی گئی، اس شخص سے اپنے حلقے میں امن قائم نہیں ہوتا، اگر اس کے پاس اتنے لشکر ہیں تو یہ دہشت گردی کنٹرول کرلے یا پھر یہ مان لے کہ یہ دہشت گردوں کے حلیف ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ علی امین کو اپنی تقریر میں یہ بھی بتانا چاہیے تھا کہ وہ پہلی بار شہباز شریف کو ملنے کس کی ہدایت پر آئے تھے، علی امین گنڈاپور جلسے میں رنگ بازی کرتے ہیں، اب اپنے الفاظ پہ قائم رہنا اور 15 دن میں اپنے لیڈر کو رہا کروا کر دکھانا۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسہ عام سے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف تمہارا باپ بھی عمران خان کا ملٹری ٹرائل نہیں کرسکتا، جس کو تم باپ سمجھتے ہو وہ بھی نہیں کر سکتے، جنرل فیض کیا ہمیں جہیز میں ملا تھا؟ فیض حمید تمھارا آدمی تھا، اسے جنرل تم نے بنایا، اسے ڈی جی تم نے بنایا، اپنا ادارہ ٹھیک کرو، 9 مئی سے پہلے تم میں نفرت تھی، مجھ پر تشدد کرکے جو بیان لینا چاہتے تھے وہ اگلے جلسے میں بتاؤں گا، میں تمہیں ننگا کروں گا، تم آئین کو نہیں مانتے تو ہم بھی آئین کو نہیں مانتے، جو تمہیں مارے اسے ماریں، اب دما دم مست قلندر ہوگا، کال کا انتظار کرو، ہمارا اگلا جلسہ لاہور میں ہوگا، مریم نواز میں آرہا ہوں، این او سی ملے نہ ملے لیکن پنگا مت لینا وہ حال کریں گے کہ بنگلہ دیش بھول جاؤ گے، ہمارے پٹھانوں کا اصول ہے ڈھول بھی لاتے ہیں اور بارات بھی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پختونخوا کی عوام نے اپنی طاقت کے زور پر اپنا مینڈیٹ چوری ہونے سے بچایا، پختونخوا میں ہماری مکمل گرپ ہے کسی کا باپ بھی کسی کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، ہ ایک سے دو ہفتہ میں عمران خان قانونی طور پر رہا نہ ہوا تو ہم خود عمران خان کو رہا کروائیں گے، میں لیڈ کروں گا، پہلی گولی کھاؤں گا لیکن پیچھے نہیں ہٹنا، خدا کی قسم خون بھی بہائیں گے لیکن تمھیں تمھارے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے، ہم یہ این آر او قبول نہیں کرتے، ہم قوم کے یہ لوٹے ہوئے ہزاروں ارب واپس نکلوائیں گے، یہ جو امریکہ کے غلام ہیں ان کو واضح پیغام دے رہے ہیں کہ ہم عمران خان کے ساتھ ہیں کیوں کہ وہ حق کے ساتھ ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے