سنی لیونی نے فلم میں اپنا موبائل نمبر بتادیا لیکن دراصل وہ کس کا نمبر تھا؟

نئی دلی : بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ارجن پٹیالہ میں اپنا موبائل فون نمبر بتایا لیکن درحقیقت وہ نمبر دلی سے تعلق رکھنے والے ایک آدمی کا تھا اور جب سے اس کا نمبر سنی لیونی کی زبان سے پبلک ہوا ہے بیچارے کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔

فلم ارجن پٹیالہ کے شروع میں ہی سنی لیونی نے مختصر سا کردار نبھایا ہے۔ سین کچھ یوں ہے کہ سنی لیونی تھانیدار ارجن پٹیالہ (دلجیت دسانج) کو شکایت درج کرانے آتی ہیں اور انہیں بول کر اپنا نمبر بتاتی ہیں۔ سنی لیونی کی جانب سے ایسے ہی ایک رینڈم نمبر بتایا گیا تھا لیکن انہوں نے سوچا بھی نہ ہوگا کہ یہ حقیقت میں بھی کسی کا نمبر ہوسکتا ہے اور لوگ اس بات کو کچھ زیادہ ہی سیریس لے سکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنی لیونی نے جو نمبر بتایا تھا وہ درحقیقت دلی کے علاقے موریہ انکلیو کے رہنے والے پنیت اگروال کا ہے جو ایک نجی کمپنی میں سینئر ایگزیکٹو ہے۔ جب سے فلم ریلیز ہوئی ہے تب سے پنیت کو اپنے موبائل فون پر فحش پیغامات اور کالز موصول ہورہی ہیں۔

سنی لیونی کے متاثرہ کردہ شخص پنیت اگروال کا کہنا ہے کہ جب وہ کسی سے بھی نمبر کے بارے میں پوچھتے ہیں تو انہیں یہی جواب ملتا ہے کہ فلم میں سنی لیونی نے یہ نمبر دیا تھا۔ ٹیلی فون کالز اور فحش پیغامات سے تنگ آئے پنیت نے اداکارہ کے خلاف تھانے میں شکایت درج کرادی ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ فلم میں بغیر اجازت کسی کا نمبر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے