وزیرِاعظم کا آئینی ترامیم پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

وزیرِاعظم کا آئینی ترامیم پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے آئینی ترامیم پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج شام 7 بجے وزیرِ اعظم ہاؤس میں طلب کیا ہے، اس اجلاس کے دوران وزیرِاعظم آئینی اصلاحات کے بارے میں پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیں گے، اجلاس کے بعد ارکان کو عشائیہ بھی دیا جائے گا۔
بتایا جارہا ہے کہ ترمیم کے لیے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے اپنی حکمت عملی کے تحت حکومتی اتحاد کے نمبر گیم پورے ہونے کا دعویٰ کیا ہے، اہم قانون سازی اور ترامیم کے حوالے سے ایوان صدر اور وزیر اعظم ہاؤس متحرک دکھائی دیئے، حکومتی اتحادی جماعتوں کے اراکین کو عشائیے کی دعوت دی گئی، وزیراعظم شہباز شریف کے عشائیے میں مسلم لیگ ن، ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور ضیاء لیگ کے اراکین شریک ہوئے، وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کی اور موجودہ صورتحال پر اراکین پارلیمنٹ کو آن بورڈ لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، ایم کیو ایم اور دیگر اتحادیوں کو عشائیے کی دعوت دی، صدر مملکت کے عشائیے میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ق، استحکام پاکستان پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے اراکین نے شرکت کی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، آزاد سینیٹر انوار الحق کاکڑ، مسلم لیگ ق کے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، آئی پی پی کے سربراہ عبد العلیم خان اور اے این پی کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان بھی مشاورتی اجلاس میں شریک ہوئے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے