عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف نئے توشہ خانہ ریفرنس کا ٹرائل شروع

عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف نئے توشہ خانہ ریفرنس کا ٹرائل شروع

راولپنڈی:تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف نئے توشہ خانہ ریفرنس کا ایف آئی اے قوانین کے تحت ٹرائل شروع ہو گیا ہے.
آج سپیشل جج شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف نئے توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے کے سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی، نیب پراسیکیوٹر عمیر مجید جبکہ ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ سلمان صفدر عدالت پیش ہوئے.

دوران سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب ترامیم کے بعد یہ پہلا کیس ہے جو ایف آئی اے کو ٹرانسفر ہوا ہے کیس کو ایف آئی اے قوانین کے تحت دیکھنا ضروری ہے. بعدازاں عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کر دی عدالت نے ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت بھی آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی ہے.

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے