مخصوص نشستیں؛ سپریم کورٹ نے وضاحت کی نہ کاز لسٹ جاری کی نہ ہی نوٹس، ڈپٹی رجسٹرار

مخصوص نشستیں؛ سپریم کورٹ نے وضاحت کی نہ کاز لسٹ جاری کی نہ ہی نوٹس، ڈپٹی رجسٹرار

اسلام آباد: مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے 8 ججز کی وضاحت سے متعلق اہم انکشاف سامنے آگیا۔

ڈپٹی رجسٹرار نے اعتراض اٹھایا کہ 14 ستمبر کو 8 ججز کی وضاحت سپریم کورٹ ویب سائٹ پر تو جاری کی گئی، لیکن رات 8 بجے تک سپریم کورٹ کو وصول ہی نہ ہوئی جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ نے وضاحتی آرڈر جاری کرنے سے پہلے نہ نوٹس جاری کیا نہ ہی کاز لسٹ جاری کی گئی۔

ڈپٹی رجسٹرار نے 8 ججز کی جانب سے جاری وضاحت پر رجسٹرار سپریم کورٹ کو نوٹ لکھ دیا۔ نوٹ پورا معاملہ رجسٹرار سپریم کورٹ کے علم میں لانے کیلئے لکھا گیا۔

ڈپٹی رجسٹرار نے نوٹ میں کہا کہ میڈیا پر خبریں چل رہی ہیں کہ سپریم کورٹ نے 12 جولائی کے فیصلے پر کوئی وضاحت جاری کی ہے، لیکن اس کی نہ تو کاز لسٹ جاری کی گئی اور نہ ہی الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست پر متعلقہ فریقین کو رجسٹرار آفس کی جانب سے کوئی نوٹسز جاری کیے گئے۔

ڈپٹی رجسٹرار نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کی متفرق درخواست پر وضاحت سپریم کورٹ ویب سائٹ پر تو جاری کی گئی، لیکن یہ وضاحت سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کو رات 8 بجے تک وصول نہیں ہوئی۔

ڈپٹی رجسٹرار نے لیٹر 14 ستمبر کو رجسٹرار سپریم کورٹ کو لکھا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے