یوکرین کا ماسکو پر بڑا ڈرون حملہ‘ایک خاتون ہلاک درجنوں مکانات تباہ
ماسکو/کیف: یوکرین کی جانب سے روسی دارالحکومت پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ کیا گیا ہے جس میں ایک خاتون ہلاک اور درجنوں مکانات تباہ ہوئے اور ماسکو کے قریبی ایئرپورٹس سے تقریباً 50 پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا جبکہ حکام نے شہریوں کو انخلا کا حکم دے دیا.
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق روسی حکام نے کہا ہے کہ انہوں نے یوکرین کے تقریباً 20 ڈرونز کو مارا گیا ماسکو کے 4 ہوائی اڈے 6 گھنٹوں سے زیادہ وقت کے لیے بند رہے اور 50 کے قریب پروازوں کا رخ تبدیل کیا گیا کریمیلن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ رہائشی علاقوں پر رات کے وقت ہونے والے حملوں کو فوجی کارروائی سے نہیں جوڑا جاسکتااس حملے سے یوکرین کی سیاسی قیادت نے اپنی فطرت ظاہر کی ہے.
انہوں نے کہا کہ ان حملوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ہمارے دشمن ہیں اور ہمیں ایسی کارروائیوں سے خود کو بچانے کے لیے خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھنا چاہیے کیف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فروری 2022 میں ہزاروں فوجی یوکرین بھیجنے والے ملک روس پر راتوں رات 46 ڈرونز سے حملہ کیا گیا ہے جن میں سے 38 کو تباہ کر دیا گیا. بعد ازاں رہائشیوں نے نشریاتی ادارے کو بتایا کہ وہ دھماکوں کی آواز سے بیدار ہوئے روس پر ڈرون حملوں سے ماسکو میں بلند و بالا عمارتوں کو نقصان پہنچا فلیٹوں کو آگ لگ گئی ماسکو کے علاقائی گورنر آندرے ووروبیوف نے بتایا کہ ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک 46 سالہ خاتون ہلاک اور تین افراد زخمی ہوئے.