سپریم کورٹ کے اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہوں گے. بلاول بھٹو
اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہوں گے سپریم کورٹ کے معزز ججز کو متنازع بنانے کی کوشش نہیں ہونی چاہیے موجودہ چیف جسٹس اور آنے والے چیف جسٹس دونوں معزز ہیں ایک تجویز ہے کہ چیف جسٹس کی تعیناتی کا پروسیجر دوبارہ وزیر اعظم کے پاس آئے چاہتے ہیں ایسی آئینی ترمیم نہ ہو جس پر کوئی کل اعتراض اٹھائے.
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عدالتی اصلاحات پاکستان کے لیے ضروری ہے اس پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے ہم نے تو خواہش ظاہر کی کہ اپوزیشن کے ان پٹ سے ہم آئینی ترمیم منظور کرائیں جبکہ عام آدمی کو جلد انصاف ملے یہ ہم پارلیمان نمائندوں کی بھی ذمہ داری ہے. بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے اتفاق رائے کے بغیر آئینی ترمیم منظور کرنا ناممکن ہے مولانا فضل الرحمن سے پہلی ملاقات ہوئی تو ان کے تحفظات بہت زیادہ تھے جے یو آئی کے مطابق خصوصی کمیٹی میں پارلیمانی اراکین ججوں اور بارز کے اراکین بھی ہوں.