شوہر کا دل جیتنے کیلئے 2 روزہ ٹریننگ کیمپ کا انعقاد

شوہر کا دل جیتنے کیلئے 2 روزہ ٹریننگ کیمپ کا انعقاد

ہینگژو :چین کے شہر ہینگژو میں 2 روزہ تربیتی کیمپ لگایا گیا جس میں خواتین کو یہ سکھایا گیا کہ وہ اپنے شوہر کا دل کیسے جیت سکتی ہیں۔ اس کیمپ میں شرکت کی فیس 400 ڈالر تھی۔

کیمپ کے دوران خواتین کو آڈیو وژیوئل ایڈ کے ذریعے ایسے طریقے سکھائے گئے جن سے وہ اپنے اپنے شوہر کو اپنی طرف متوجہ رکھ سکیں گی۔گھریلو زندگی کو زیادہ سے زیادہ خوش گوار بنانے کے طریقے سیکھ کر خواتین اپنی ازدواجی زندگی میں غیر معمولی مثبت تبدیلیوں کی راہ ہموار کرسکیں گی۔

اس تربیتی پروگرام کو سوشل میڈیا پر غیر معمولی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ سادہ لوح خواتین کو جھانسہ دے کر اُن سے پیسے بٹورے جارہے ہیں۔ ناقدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ کسی بھی عورت کے لیے اپنے شوہر کا دِل لبھانا اُس کا پرائیویٹ معاملہ ہے۔ ایسے معاملات کو میڈیا کے ذریعے اچھالنا کسی بھی طور درست نہیں۔

چینی معاشرہ خاصا قدامت پسند اور روایت پرست ہے، اس معاشرے میں کسی بھی عورت کی نجی اور ازدواجی زندگی اُس کا انتہائی پرائیویٹ معاملہ ہے۔ معاشرے میں بہت حد تک حجاب برقرار ہے۔ خواتین معقول لباس پہنتی ہیں۔ مغربی طرز کے جدید ترین ملبوسات چند بڑے شہروں کی لڑکیوں کی پسند تو ہیں مگر چھوٹے شہروں اور دیہات میں خواتین آج بھی مجموعی طور پر شرم و حیا کے ساتھ زندگی بسر کر رہی ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے