سیز فائرکی خلاف ورزیوں کا بھارت کو موثر جواب دیا جائے گا،ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عبدالغفور نے کہا ہے کہ سیزفائر کی خلاف ورزی مقبوضہ کشمیرمیں ناکامیوں پر بھارتی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے ،ہرسیز فائرکی خلاف ورزی کا موثر جواب دیا جائے گا۔ڈی جی آئی ایس پی میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کی لائن آف کنٹرول پرسیز فائر کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سیزفائر کی خلاف ورزی مقبوضہ کشمیرمیں ناکامیوں پر بھارتی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے ،ہرسیز فائرکی خلاف ورزی کا موثر جواب دیا جائے گا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ہر قیمت پر شہریوں کا تحفظ یقینی بنایابنایاجائے گا،بھارتی فوج جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے.
Increased Indian Cease Fire Violations (CFVs) indicate their frustration due to failure in IOJ&K. CFVs are being & shall always be effectively responded. Pak Army shall take all measures to protect innocent civilians along LOC from Indian firing deliberately targeting them.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 31, 2019
واضح رہے کہ آج صبح پاکستان نے ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو پھر دفتر خارجہ طلب کیا اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پرشدید احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو تھمایا،پاکستان نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج مسلسل ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے ،بھارت 2 سال میں 1970 بار ایل او سی پرجنگ بندی کی خلاف وزری کر چکا ہے۔