پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج
پشاور: پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
پشاور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے چودھری اشتیاق احمد خان ایڈووکیٹ نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست میں وفاقی حکومت، محکمہ قانون، صدرپاکستان، وزیراعظم اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 غیرقانونی ہے اسے کالعدم قرار دیا جائے، مخصوص نشستیں خالی ہونے کے باعث ایوان مکمل نہیں اس لیے وفاقی حکومت کو آئینی مسودہ پیش کرنے سے روکا جائے۔