مسئلہ کشمیر، ٹرمپ ایک مرتبہ پھر بول پڑے ، اہم پیغام جاری کردیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک مرتبہ پھر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش ،عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ میں مسئلہ کشمیر کو حل کروانے میں ثالث کا کردار ادا کر سکتاہوں ، مسئلہ کشمیر کے حل کا انحصار نریندرمودی پر ہے ۔ میری عمران خان سے ایک اچھی ملاقات ہوئی ، عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی دونوں ہی شاندار شخصیات ہیں ، اگر پاکستان بھارت چاہیں تو میں معاملے میں ثالث بننے کیلئے تیار ہوں ۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ٹرمپ مسئلہ کشمیر کو حل کرانےمیں مدد کی پیشکش کر چکے ہیں ۔