سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2659ڈالر کی سطح پر آ گئی۔اسی طرح مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کے اضافے سے 275700 روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 171روپے کے اضافے سے 236368روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3050روپے مستحکم رہی۔ا سی طرح فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2614.88 روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔