وزیراعظم سے عثمان بزدار کی ملاقات، اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر گفتگو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان سے پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے وزیراعظم کو اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے اور مراعات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران خان نے اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر ناراضی کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پنجاب کی سیاسی صورتحال اور انتظامی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں و مراعات میں اضافے کی سمری روک دی

گزشتہ ہفتے پنجاب اسمبلی نے اپنے ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور کیا تھا جس کے تحت ان کی تنخواہ اورمراعات 83 ہزار ماہانہ سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے تک کر دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے گورنر پنجاب محمد سرور کو اراکین اسمبلی پنجاب کی تنخواہوں کی سمری پر دستخط کرنے سے روک دیا تھا اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو طلب کیا تھا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے