نیا ڈومیسٹک نظام لارہے ہیں ،چیئر مین پی سی بی

لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ نیا ڈومیسٹک نظام لارہے ہیں جس میں فٹنس اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،فرسٹ کلاس کھیلنے والوں کو ڈپارٹمنٹس سے زیادہ پیسے ملیں گے، قانون سازی مکمل ہوتے ہی نیا نظام لاگو ہوجائے گا۔

ایک انٹرویو میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا کہ نئے ڈومیسٹک ڈھانچے کا مسودہ اس وقت حکومت کے پاس ہے جہاں سے قانون سازی مکمل ہونے کے بعد اسے نافذ کردیا جائے گا۔یہ شفاف پروفیشنل کوالٹی کرکٹ والا سسٹم ہوگا جس میں کسی سفارشی کی کوئی جگہ نہیں ہوگی۔وہ 92 کرکٹرز پاکستان کی جانب سے فرسٹ کلاس کھیلیں گے۔ جن میں سے کوئی بھی پاکستان کی نمائندگی کرسکے گا۔ یہ نظام پاکستان کرکٹ کی سمت کا تعین کرے گا۔ جدید دور سے ہم آھنگ یہ نظام انقلاب برپا کردے گا ۔

احسان مانی نے کہا کہ فرسٹ کلاس کھیلنے والوں کو ڈپارٹمنٹس سے زیادہ پیسے ملیں گے۔ قانون سازی مکمل ہوتے ہی نیا نظام لاگو ہوجائے گا۔ احسان مانی نے کہا کہ اس وقت ہمارا سب سے بڑا مسئلہ کھلاڑیوں کی فٹنس ہے۔ ہم فٹنس میں دنیا کے کئی ملکوں سے پیچھے ہیں۔ نئے نظام میں فٹنس اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ پاکستان کا فرسٹ کلاس نظام مثالی ہوگا۔اس وقت اس سسٹم پر تنقید ہورہی ہے لیکن یہی نظام پاکستان کرکٹ کو بہت اوپر لے جائے گا۔ سفارش، اقربا پروری کا خاتمہ کرکے میرٹ اور پروفیشنل ازم پر مبنی نظام لارہے ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے