موسمیاتی تبدیلیاں: بروقت اقدامات نہ کئے تو بہت نقصان ہو گا: وزیراعظم

موسمیاتی تبدیلیاں: بروقت اقدامات نہ کئے تو بہت نقصان ہو گا: وزیراعظم

باکو: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو مستقبل میں بہت نقصان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات کا اکثر ممالک کو سامنا ہے، اگر بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو آنے والے وقتوں میں زیادہ نقصان ہوگا،  موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو عالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 10 ممالک میں شامل ہے، دنیا نے موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والے نقصانات پر پاکستان کی امداد کے وعدے کئے، کاپ 28 میں کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان کی طرح دیگر ممالک بھی تباہ کن سیلاب جیسی صورتحال کا سامنا کریں، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے، ہم نیشنل کاربن مارکیٹ فریم ورک پر کام کر رہے ہیں، دنیا کو پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنا ہوگی۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان متبادل توانائی کے ذرائع میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے، محفوظ مستقبل کیلئے ماحولیاتی تحفظ پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا،موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے کاپ 29 ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، اگر ہم نے بروقت اقدامات نہ کئے تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔

kamran jani

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے