بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 3 کارروائیوں کے دوران 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ ضلع ڈیرہ بگٹی اور ضلع کیچ میں بھی ایک، ایک دہشتگرد مارا گیا، دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں امن اور ترقی کے خلاف سازشیں ناکام بنانے کا عزم کررکھا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مختلف کارروائیوں کے دوران 4 دہشتگردوں کو بہادری سے جہنم واصل کیا، دہشتگردوں کو بلوچستان کا امن و امان خراب کرنے، ترقی کا سفر متاثر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔