پاک برسٹو لئین کرکٹ کلب کی سالانہ تقریب انعامات
برسٹل(سپورٹس رپورٹر) برسٹل کے مقامی کمیونٹی حال میں یہ تقریب منعقد کی گئی – تقریب میں کلب چئیر مین منور حسین کلب سیکرٹری محمد رزاق اور دیگر کمیٹی ممبران کی خصوصی شرکت سٹیج سیکرٹری کے فرائض فاروق صدیقی نے انجام دئیے شرکاء میں راجہ سلیم – محسن رانجھا – چوہدری ساجد زمان – لالہ یونس – محمد الیاس -قمر اسلام – شمس تبریز بلال بٹ شامل تقریب کا آغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا آیان حسین نے خوبصورت انداز میں کلام پاک کی تلاوت کی -قمر وڑائچ کو کلب کیطرف سے ان کی انتھک محنت کے نتیجے میں خصوصی ایوارڈ دیا گیا سیکرٹری محمد رزاق نے کلب سپانسر محسن رانجھا – راجہ سلیم – محمد الیاس – لالہ یونس – قمرالاسلام – شمس تبریز کا خصوصی شکریہ ادا کیا گراونڈ ٹیم ضیاء اللہ اور محمد تارث کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا گیامحسن رانجھا نے اپنے خطاب میں کلب کے تمام ممبران خصوصی طور پر کمیٹی مبران اور کھلاڑیوں کے والدین کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور مستقبل میں بھی اپنی حمایت کا یقین دلایا ۔تقریب میں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں فیملز نے بھی شرکت کیپاک برسٹو لئین نے اس سال ویسٹ آف پریمئیر لیگ میں پرموشن حاصل جو کے پاکستانی کمیونٹی کے لئیے ایک عزاز ہے پاک برسٹو لئین ٹونی ہیچ کپ ۲۰۲۴ کا ٹائٹل تاریخ میں پہلی بار اپنے نام کیا جس کی قیادت اسماعیل ضیاء نے کی مقررین نے کھلاڑیوں کے کھیل کو سراہا۔ اور مستقبل میں بھی امید ظاہر کی کہ وہ عمدہ کھیل پیش کر گے اور پاکستان کا نام روشن کرے گے آخر میں سال ۲۰۲۴ نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعام تقسیم کئے گئے بیسٹ بیٹسمین تیمور وڑائچ بیسٹ آل راونڈر احمد تبریز بیسٹ باولر عبداللہ تبریز بیسٹ بیٹسمین سال ۲۰۲۴ برسٹل اینڈ ڈسٹرکٹ لیگ کا اعزاز سلیمان بٹ کے نام رہا انہوں نے ۱۵ میچوں میں ۱۰۶۲ رنز بنائےسلیمان بٹ نے آخری لیگ میچ بماقبلہ فرینچے کرکٹ کلب سب سے زیادہ انفرادی سکور ۲۰۹ بنائے جو کے سال ۲۰۲۴ کا سب سے زیادہ انفرادی سکور تھا بیسٹ باولر سال ۲۰۲۴ کا عزاز عبدللہ تبریز کے نام رہا انہوں نے ۴۰ وکٹیں حاصل کیں اور پاک برسٹولین کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تقریب کے آخر میں تمام کھلاڑیوں اور ان کی فیملی کو عشائیہ دیا گیا