سرحدوں پر کشیدگی۔۔۔!!! نریندرمودی نے بھارتی آرمی چیف کو بڑ ا حکم جاری کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) موجودہ صورتحال کے پیش نظربھارتی آرمی چیف نے اپنا طے شدہ دورہ جیسلمیر منسوخ کر دیا اور انہیں نئی دہلی میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارتی آئین کا آرٹیکل 370ختم کیے جانے کے فوراً بعد اضافی بھارتی فوجی مقبوضہ کشمیر بھیج دیے گئے ہیں۔ اس وقت بھارتی فوج اور بھارتی فضائی ہائی الرٹ ہیں جبکہ 8000؍ پیرا ملٹری فورسز کو ملک کے مختلف حصوں سے فضائی ذرائع سے مقبوضہ کشمیر پہنچا دیا گیا ہے۔ سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ڈی جی کو بھی مقبوضہ کشمیر بھیجا گیا ہے تاکہ امن عامہ کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔دوسری جانب فوجی سازو سامان بھی پہنچانا شروع کردیا گیا ہے ۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے