انشااللہ حکومت قائد کا خواب ضرور پورا کرے گی، اسحاق ڈار
لندن (سٹاف رپورٹر) 25دسمبر قائد اعظم اور قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کے یوم پیدائش کےموقع پر پر انٹرنیشنل افیئرز کے زیراہتمام ایک پروقار تقریب سے نائب وزیراعظم اور صدر انٹرنیشنل افیئرز اسحٰق ڈار نے انٹرنیشنل چیپٹرز سےخطاب کیا۔
تمام لیگیوں کو قائد کی سالگرہ پر مبارکباد دی۔ مسیحی کمیونٹی کو بھی کرسمس کی مبارکباد اور خصوصی دعائیں۔ انہوں نے کہا کہ انشااللہ حکومت قائد کا خواب ضرور پورا کرے گی اور پاکستان ترقی کی منزلیں طے کرتا جائیگا۔ سوشل میڈیا پر منفی پراپیگینڈے کا ملکر مقابلہ کریں۔