”یہ وقت بھی گزر جائے گا“ کشمیری اداکارہ زائرہ وسیم کا موقف بھی آگیا
ممبئی(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز بھارتی مظالم کے خلاف جہاں پاکستانی فنکاروں نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے وہیں بالی ووڈ سے بھی کشمیریوں کے حق میں آوازیں اٹھ رہی ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا اور زائرہ وسیم نے کشمیریوں کے حق میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کشمیریوں کو صبر کی تلقین کی ہے۔ بالی ووڈ کی سابق اداکارہ زائرہ وسیم جو خود بھی کشمیری ہیں نے اس مشکل وقت میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”یہ وقت بھی گزر جائے گا۔“
This too shall pass! #Kashmir
— Zaira Wasim (@ZairaWasimmm) August 4, 2019
صرف زائرہ وسیم ہی نہیں بلکہ اداکارہ دیا مرزا نے بھی کشمیر سے متعلق مودی سرکار کے فیصلے کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے اور کشمیر میں امن کی خواہش کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیالات کشمیر کے ساتھ ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کشمیر کو توجہ کی ضرورت ہے کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کرتے ہوئے ریاست کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔