وزیرِاعظم کی زیرصدارت اجلاس؛ کراچی میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کا مقصد عوام کودرپیش مسائل دورکرنا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کراچی میں ترقیاتی منصوبوں پرپیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں گورنرسندھ عمران اسماعیل، معاون خصوصی افتخاردرانی، ترجمان ندیم افضل چن، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری منصوبہ بندی، سیکرٹری کابینہ، چیف سیکرٹری سندھ بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں گرین لائن منصوبے پرپیش رفت اوراس کی فعالیت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کا مقصد عوام کودرپیش مسائل دورکرنا ہے، عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پروفاقی اورصوبائی حکومت مل کر کام کریں۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ کراچی جیسے بڑے شہروں میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں ماحولیات کے عنصرکومد نظررکھا جائے، طویل مدتی منصوبہ بندی کی جائے اورمسلسل گھٹتے ہوئے سبزہ زاروں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔