کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونا سانحہ مشرقی پاکستان جتنا بڑا واقعہ ہے، آصف زرداری

اسلام آباد: آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونا مشرقی پاکستان الگ ہونے جتنا بڑا واقعہ ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ٹوٹنے کے بعد کشمیر کا واقعہ اتنا ہی بڑا ہے، ہم مشرقی پاکستان کی جنگ ہارے، لیکن میں وجوہات میں نہیں جانا چاہتا۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بھارت کو معلوم ہے پاکستان میں ٹیلر میڈ جمہوریت چل رہی ہے اور معیشت بھی ٹھیک نہیں، حکومتی ٹیم کو کیا پتا بین الاقوامی تعلقات کیا ہوتے ہیں، جو آپ کر رہے ہیں اسی لیے تو آج آپ تنہا ہیں، یہ صورتحال میری حکومت میں ہوتی تو میں امارت، چین، روس اور ایران سمیت دوست ممالک کا دورہ کرتا۔
آصف زرداری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر لڑنے والے کشمیریوں پر بھی فخر ہے، کشمیری دن دہاڑے پاکستان کا پرچم سر پر باندھ کر نکلتے ہیں، مودی نے نہرو اور واجپائی کی سوچ کو دفن کر دیا ہے، ایک دن واجپائی کی پارٹی اور مودی میں اختلافات پیدا ہوں گے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے